کیرالہ کے شہر ترواننت پورم سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس کی ایک اے سی بوگی میں راجستھان کے شہر کوٹا کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی، تاہم تمام 68 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
مزید پڑھیں:ترقی کے سفر میں ایک قدم آگے، سعودی عرب ہائیڈروجن ٹرین چلانے کے لیے تیار
ریلوے حکام کے مطابق آگ آج صبح قریباً 5 بج کر 15 منٹ پر وکرم گڑھ الوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی بی-1 کوچ میں لگی۔ واقعے کے فوراً بعد متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت اوور ہیڈ الیکٹرک سپلائی بھی معطل کر دی گئی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو بحفاظت دوسری بوگیوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنا سفر جاری رکھ سکیں، جبکہ کوٹا اسٹیشن پر ایک اضافی کوچ بھی ٹرین میں شامل کی جائے گی۔
Massive Fire On Delhi-Bound Rajdhani Express In Madhya Pradesh’s Ratlam, Passengers Rescued https://t.co/gztShyKoRk@VishwasSharma_ Reports pic.twitter.com/NnYKM2llPb
— NDTV (@ndtv) May 17, 2026
واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کے باعث سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل فضا میں بلند ہو رہے تھے، جبکہ شعلے ریلوے ٹریک کے قریب درختوں تک بھی پھیل گئے۔
ریلوے حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی سے مری تک، گلاس ٹرین پراجیکٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
12431 راجدھانی ایکسپریس جمعہ کے روز ترواننت پورم سے روانہ ہوئی تھی اور اسے آج دوپہر دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پہنچنا تھا۔
دوسری جانب جمعہ کو ہی حیدرآباد میں حیدرآباد-جے پور اسپیشل ٹرین کی ایک خالی بوگی میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، تاہم اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔












