بار بی کیو اشیا کی چوری کی رپورٹ، پولیس کو موقع پر ’قصوروار‘ لومڑی مل گئی

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کی ریاست البرٹا میں بار بی کیو کے سامان کی چوری کی ایک شکایت پر پولیس کی کارروائی اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی جب موقع پر پہنچنے پر اہلکاروں کو ایک سرخ لومڑی منہ میں ہاٹ ڈاگز لیے ہوئے ملی۔

مزید پڑھیں:دلچسپ منظر، کرکٹ میچ کے دوران لومڑی میدان میں آگئی

البرٹا رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) کے مطابق انہیں کروز نیسٹ پاس کے علاقے میں چوری کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس میں مشتبہ شخص کو ’سرخ بالوں والا، چھوٹے قد کا اور موٹے کوٹ میں ملبوس‘ بتایا گیا تھا۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ تفتیش کے دوران ’مشتبہ شخص‘ کو قریب ہی ثبوت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے پایا گیا۔ بعد ازاں واضح ہوا کہ مبینہ چور دراصل ایک لومڑی تھی جس کے منہ میں ہاٹ ڈاگز تھے۔

مزید پڑھیں:جنگلی لومڑیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالی مشہور یوٹیوبر مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی

حکام نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ملزم کو بغیر کسی شرط کے رہا کر دیا گیا اور اسے مکمل پیٹ بھر کر جانے دیا گیا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں