پاکستان نے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر 17 مئی 2026 کو ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی ایٹمی ٹیکنالوجی میں پیشرفت، فلوٹنگ نیوکلیئر پلانٹ کا اعلان
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے قوانین اور قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
🔊 PR No.1️⃣1️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Strongly Condemns the Drone Attack on the Barakah Nuclear Energy Plant of the United Arab Emirates
🔗⬇️https://t.co/7J7r1j6ZCH pic.twitter.com/DyMIR7bmoQ
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 18, 2026
بیان میں زور دیا گیا کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، کیونکہ اس نوعیت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں انسانی جانوں، ماحولیات اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے تباہ کن اور ناقابلِ تلافی نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق شہری جوہری انفراسٹرکچر کا تحفظ ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی اصول ہے، جسے ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔
Authorities in Abu Dhabi responded to a fire caused by a drone strike on an electrical generator outside the inner perimeter of the Barakah Nuclear Power Plant in the Al Dhafra Region.https://t.co/YRI91miqHD
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) May 17, 2026
پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، بین الاقوامی قانون اور انسانی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جاپان نے سونامی سے تباہ شدہ فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ 15 سال بعد فعال کردیا
بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری ہی خطے میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا واحد مؤثر راستہ ہیں۔













