اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2200 پوائنٹس کمی سے دوچار

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں شدید فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری سیشن کے دوران 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کا شکار ہو گیا۔

دوپہر 12 بج کر 48 منٹ پر  بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 163,354.86 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 2,241.21 پوائنٹس یعنی 1.35 فیصد کم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں دیکھا گیا۔

اٹک ریفائنریز لمیٹڈ، حبکو، ماری انرجیز، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، حبیب بینک، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

متحدہ عرب امارات کے براکہ جوہری تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اس حملے کو خطرناک کشیدگی قرار دیا ہے جبکہ جنگی خدشات کے دوبارہ بڑھنے سے پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک کی معیشتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ابتدائی خریداری کا رجحان برقرار نہ رہ سکا، اسٹاک مارکیٹ مندی سے دوچار

گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3.2 فیصد یعنی 5,519.75 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 165,596.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی کشیدگی سے متعلق مسلسل غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، حالانکہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھی جا رہی تھی۔

عالمی سطح پر بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹس پیر کو مندی کا شکار رہیں۔ خلیجی خطے میں تازہ ڈرون حملوں کے باعث تیل کی قیمتوں اور بانڈ ییلڈز میں اضافہ ہوا، جبکہ اس ہفتے این ویڈیا کے مالی نتائج کے باعث مصنوعی ذہانت کے شعبے پر سرمایہ کاروں کی نظریں مرکوز ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ایک جوہری پاور پلانٹ پر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی، جبکہ سعودی عرب نے 3 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے جلد اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم