شکیرا نے اسپین میں ٹیکس کے حوالے سے دائر مقدمہ جیت لیا

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبیا کی معروف گلوکارہ شکیرا نے اسپین میں ٹیکس کے حوالے سے دائر مقدمہ جیت لیا ہے۔ اسپین کی ہائیکورٹ نے محکمہ خزانہ کو حکم دیا ہے کہ گلوکارہ کو لاکھوں یورو کی رقم واپس کی جائے۔ اس رقم میں جرمانے اور ٹیکس کی ادائیگیوں سمیت سود بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ فائنل کی تاریخ کا پہلا ’ہاف ٹائم شو‘ شکیرا، میڈونا اور بی ٹی ایس میلہ لوٹنے کو تیار

عدالتی دستاویزات کے مطابق یہ رقم 6 کروڑ یورو سے زائد بنتی ہے۔ یہ تنازع 2011 کے ٹیکس سال سے متعلق تھا جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ حکام یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ شکیرا نے اس سال 183 دن اسپین میں گزارے تھے۔

قانون کے مطابق کسی بھی فرد کو انکم ٹیکس دینے کے لیے اسپین میں 183 دن رہنا ضروری ہے۔ عدالت نے پایا کہ شکیرا نے اس سال صرف 163 دن وہاں قیام کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد ٹیکس حکام کی جانب سے عائد کردہ تمام جرمانے بھی ختم کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سال بعد واپسی، شکیرا نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے گانا جاری کردیا

یہ مقدمہ اس فراڈ کیس سے الگ ہے جو شکیرا نے 2023 میں طے کیا تھا۔ واضح رہے کہ گلوکارہ ان دنوں اپنے ورلڈ ٹور کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہ ستمبر میں میڈرڈ میں اپنے کنسرٹس کے سلسلے کا آغاز کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلدیہ فیکٹری سانحہ: سپریم کورٹ نے سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کردیے، تفصیلی فیصلہ جاری

خلائی ٹوائلٹ صاف کرنے والی خاتون نے مریخ مشن کی قیادت سنبھال لی، اس مقام تک رسائی کیسے ہوئی؟

پاکستان کے حصے کے پانی کی دستیابی کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کیا جائےگا، پاک فوج نے واضح کردیا

کیا ریکھا نے واقعی حسن جہانگیر کو محبت نامہ لکھا تھا؟ پاکستان کے لیجنڈری پاپ سنگر نے دلچسپ جواب دے دیا

عامر خان اور گوری سپراٹ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

کالم / تجزیہ

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت