پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کو چین کا معزز ترین سفارتی اعزاز ‘آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیٹ میڈل’ عطا کردیا گیا

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیجنگ میں متعین پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کو پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے اور ان کی غیر معمولی سفارتی مہارتوں کے اعتراف میں چین کا معزز ترین سفارتی اعزاز ‘آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیٹ میڈل’ عطا کر دیا گیا ہے۔ یہ معزز ایوارڈ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران انہیں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

خلیل ہاشمی یہ باوقار اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی سفیر اور بیجنگ میں تعینات موجودہ عالمی سفارت کاروں میں پہلے سفیر بن گئے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ غیر ملکی سفیروں کے لیے اس قسم کے اعلیٰ اعزازات متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس خصوصی تقریب میں مجموعی طور پر آٹھ موجودہ اور سابق سفیروں کو یہ میڈل دیا گیا جن میں روس، کمبوڈیا، چاڈ اور یوراگوئے کے سابق سفیروں سمیت سعودی عرب، قازقستان اور کولمبیا کے موجودہ سفیر شامل ہیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے اس بڑے اعزاز پر چینی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور یہ ایوارڈ اپنی ٹیم اور اہلخانہ کے نام کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے ان تمام سفارت کاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نسل در نسل اس لازوال دوستی کو قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی مسلسل رہنمائی اور تعاون کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چینی وزارت خارجہ کے ایشین افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے کے لیے ملنے والی معاونت کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی جوڑے کو باکس میں ملنے والی پاکستانی لڑکی نے سوشل میڈیا مداح سے شادی کیوں کی؟

سفیر خلیل ہاشمی نے پاک چین تعلقات کی منفرد نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2005 کے کشمیر زلزلے، 2008 کے سچوان زلزلے اور عالمی عوامی صحت کے بحرانوں میں دونوں ملک یکجہتی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے اس پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان اور چین کی یہ تاریخی اور لازوال دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ تعلقات ماضی کی طرح ہمیشہ پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے گہرے، شہد سے میٹھے اور فولاد سے زیادہ مضبوط رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار