‘گوگل آئی او 2026’ کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جائیں گی۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس بار گوگل کا بنیادی فوکس جیمنائی اے آئی کے اپ گریڈڈ ورژن اور سرچ انجن میں مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز کی شمولیت پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے لیس ’گوگل بک‘ متعارف، قیمت کیا ہے؟
ایونٹ کے دوران ایسے جدید اے آئی ٹولز پیش کیے جانے کا امکان ہے جو صارفین کے روزمرہ کے کاموں کو خودکار کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
گوگل اپنے نئے مکسڈ رئیلٹی پلیٹ فارم اینڈرائیڈ ایکس آر کے بارے میں بھی اہم اپ ڈیٹس شیئر کرے گا جو اسمارٹ گلاسز اور جدید ڈیوائسز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایونٹ میں اینڈرائیڈ ایکس آر ٹیکنالوجی سے لیس سام سنگ کے مبینہ ‘گیلیکسی گلاسز’ کی جھلک بھی پہلی بار دنیا کے سامنے پیش کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے ڈیجیٹل نظام خطرے میں، اے آئی سے ہونے والے سائبر حملے بے قابو، گوگل کی وارننگ
اس کے علاوہ گوگل جیمنائی ٹیکنالوجی پر چلنے والے اسمارٹ ہوم اسپیکرز پر بھی بات کرے گا جس کے لیے والمارٹ جیسے بڑے اداروں کے ساتھ شراکت داری متوقع ہے۔
یہ عالمی ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 10 بجے شروع ہوگا جسے دنیا بھر کے صارفین گوگل کے آفیشل یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر لائیو دیکھ سکیں گے۔














