’کوکین کوئین‘ انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیشرفت، 2 سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ انمول عرف پنکی کے ساتھ رابطے میں تھے۔

حراست میں لیے گئے اہلکاروں میں اے ایس آئی کفیل اور ایک سپاہی شامل ہیں، دونوں سی ٹی ڈی سول لائنز میں تعینات تھے۔

اس سے قبل کیس سے متعلق ضلعی سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) علی حسن کو معطل کیا جا چکا ہے، جس کا نوٹیفکیشن وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر جاری ہوا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ پنکی کیس میں کئی اہم نام سامنے آسکتے ہیں۔ انمول عرف پنکی زیادہ تر لاہور میں مقیم رہی ہے اور کیس کی مزید تفتیش کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی سے ایک منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی شناخت انمول عرف پنکی کے نام سے ہوئی۔ جوں جوں کیس کی تفتیش کی آگے بڑھ رہی ہے اہم انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘