عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائفر سے متعلق سامنے آنے والی تازہ بحث کو بعض حلقے ناقابلِ تردید ثبوت قرار دے رہے ہیں، تاہم حقیقت میں یہ وہی پرانا سیاسی بیانیہ ہے جسے نئے انداز میں دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔

سفارتی سائفر کی موجودگی سے کبھی انکار نہیں کیا گیا، اصل سوال یہ رہا کہ آیا اس سے کسی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش ثابت ہوتی ہے یا نہیں۔

نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے سفارتی زبان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی مارش جاری کیا تھا، تاہم بعد کے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے پیچھے کسی غیر ملکی سازش کے شواہد موجود نہیں۔

پی ٹی آئی پر یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک سفارتی گفتگو، پارلیمانی تحریکِ عدم اعتماد اور اپنی سیاسی ناکامی کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر پیش کر رہی ہے۔

ناقدین کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد ایک آئینی و جمہوری عمل تھا، جبکہ عمران خان کی حکومت اتحادیوں کی علیحدگی اور مطلوبہ اکثریت کھونے کے باعث ختم ہوئی۔

اس صورتحال کو ’غیر ملکی رجیم چینج‘ قرار دینا سیاسی مؤقف تو ہو سکتا ہے مگر اسے ثبوت نہیں کہا جا سکتا۔

معاملے میں ’کور اَپ‘ یا پردہ ڈالنے کے دعوے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مؤقف یہ ہے کہ سائفر معاملہ ملک کے اعلیٰ ترین قومی سلامتی فورم میں زیرِ غور آیا، ڈی مارش جاری کیا گیا، عدالتوں میں کیس کی سماعت ہوئی اور بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بری بھی کردیا۔ اس تناظر میں اسے ادارہ جاتی عمل قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ہر معاشی، عدالتی، سیکیورٹی اور سماجی مسئلے کو اپریل 2022 کے واقعات سے جوڑنا حقائق پر مبنی تجزیہ نہیں بلکہ سیاسی پروپیگنڈا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان کے معاشی اور انتظامی مسائل کئی دہائیوں پر محیط ہیں، جنہیں خراب حکمرانی، مالی بے ضابطگی، سیاسی عدم استحکام اور عالمی معاشی حالات نے مزید سنگین بنایا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ خفیہ سفارتی مراسلے کو مستقل سیاسی بیانیے اور عوامی اشتعال کے لیے استعمال کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے۔

ان کے مطابق پی ٹی آئی نے پہلے سائفر کو سیاسی جلسوں اور بیانیے کا حصہ بنایا اور بعد ازاں قانونی کارروائیوں کے دوران اسے مظلومیت کے تاثر کے لیے استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق سائفر میں سفارتی ناراضی کا اظہار ضرور موجود تھا، تاہم اس سے غیر ملکی رجیم چینج ثابت نہیں ہوتی۔

پی ٹی آئی نے اقتدار کھونے کے بعد اس معاملے کو ایک سیاسی داستان کی شکل دینے کی کوشش کی، اس وقت پاکستان کو استحکام، اصلاحات اور آئینی نظم و ضبط کی ضرورت ہے، نہ کہ ایک ایسی دستاویز کے گرد نیا مصنوعی بحران کھڑا کرنے کی جو پہلے ہی سیاسی طور پر استعمال ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا گولڈن ڈوم میزائل پروگرام عالمی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، روس اور چین کا انتباہ

وزیراعظم سے برطانیہ کے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

8  سالہ بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا بھی فراخدلانہ اعتراف

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات، کراچی میں باوقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات کا انعقاد

خطبہ حج دنیا بھر میں 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا