تائیوانی ناول ’تائیوان ٹریول لاگ‘ نے انٹرنیشنل بکر پرائز جیت لیا

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تائیوانی مصنفہ یانگ شوانگ زی کے ناول ’تائیوان ٹریول لاگ‘ نے عالمی بکر ادبی انعام اپنے نام کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مینڈارن زبان سے ترجمہ کیے گئے کسی ناول کو یہ اعزاز ملا ہو۔

مزید پڑھیں: بکر پرائز 2025 اپنے نام کرنیوالی بھارتی مصنفہ بانو مشتاق کون ہیں؟

لندن میں منعقدہ تقریب میں مصنفہ اور مترجم لن کنگ کو مشترکہ طور پر 50 ہزار پاؤنڈ کی انعامی رقم دی گئی۔ یانگ شوانگ زی اس انعام کو حاصل کرنے والی پہلی تائیوانی ادیبہ بھی بن گئی ہیں۔

ناول کی کہانی 1930 کی دہائی کے جاپانی زیرِ اقتدار تائیوان کے گرد گھومتی ہے، جس میں سفر، کھانوں کی ثقافت اور نوآبادیاتی دور کے سماجی تعلقات کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ادب کا نوبل انعام 2023 ناروے کے یون فوسے کے نام

منصفین نے ناول کو محبت، تاریخ اور نوآبادیاتی حقیقتوں کا دلکش امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بظاہر سادہ مگر فکری طور پر نہایت گہرا کام ہے۔

یہ ناول پہلی بار 2020 میں شائع ہوا تھا اور تائیوان کا اعلیٰ ادبی اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محفوظ عالم کی فیس بک پوسٹ، بنگلہ دیش سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس، چینی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

پاک چین دوستی کے 75 برس، قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد منظور،تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل شکست، ’کرکٹ کا حشر ہاکی سے بھی برا کردیا گیا ہے‘

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا