ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس، اپارٹمنٹ مالکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے 20 سب لیز ہولڈر اپارٹمنٹ مالکان کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر فوری ریلیف دینے سے گریز کرتے ہوئے سی ڈی اے کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں: ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو نوٹس، جواب طلب کرلیا

جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ اپیل کنندگان میں سابق ایئر چیف مجاہد انور خان، سابق آئی سی سی صدر احسان مانی اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد سمیت دیگر شامل ہیں۔

اپیل کنندگان نے فیصلے کے پیراگراف 30 کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ تھرڈ پارٹی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ ان کی جانب سے تیمور اسلم اور علی رضا ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ سی ڈی اے کی نمائندگی کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے کی۔

دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لیز منسوخی سے متعلق ہائیکورٹ کا واضح حکم موجود ہے اور قانون کے مطابق لیز ختم ہونے کے بعد عمارت سی ڈی اے کی ملکیت بن چکی ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ اگر ایسا ہے تو وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کی حیثیت کیا ہوگی، اور آپ نے اس کمیٹی کو چیلنج کیوں نہیں کیا؟ اس پر سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ اس معاملے پر اٹارنی جنرل آفس ہی مؤقف دے سکتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپارٹمنٹ مالکان جب وہاں رہائش پذیر ہوئے تب لیز قانونی طور پر موجود تھی، اس لیے متاثرین کے حقوق کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے یہ بھی استفسار کیا کہ کیا اپارٹمنٹ مالکان پر مشتمل کوئی کمیٹی بنائی گئی تھی، جس پر سی ڈی اے کے وکیل نے نفی میں جواب دیا۔

مزید پڑھیں: ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس، سی ڈی اے کی بریفنگ

اپیل کنندگان کے وکیل تیمور اسلم نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے ذریعے دروازے توڑے جا رہے ہیں، اس لیے حکمِ امتناع جاری کیا جائے۔ اس پر جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ عمارت کہیں نہیں جا رہی، پہلے یہ واضح کیا جائے کہ سی ڈی اے کیا کرنا چاہتا ہے۔

عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایات لے کر تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی جانب سے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

گوگل کی 25 برس بعد سرچ میں بڑی تبدیلی، کیا ویب ٹریفک کا دور ختم ہونے والا ہے؟

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

5 سالہ بچے کی خواہش پر امریکی خاندان نے انوکھا عالمی ریکارڈ بنادیا

سی پیک فیز ٹو پر کام شروع ہو چکا، پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے، اسحاق ڈار

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا