اویس لغاری سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر کونستانتین لیمیٹووسکی کر رہے تھے۔

ملاقات میں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری، ٹرانسمیشن نظام اور قابلِ تجدید توانائی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں نارتھ-ساؤتھ ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاور سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قریباً ایک کروڑ جدید میٹرز کی مرحلہ وار تنصیب کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں تقریباً پندرہ لاکھ جدید میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز اور ٹرانسمیشن لائنز حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

اس موقع پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

چیف انویسٹمنٹ آفیسر کونستانتین لیمیٹووسکی نے کہا کہ بینک کے پاس تقریباً 100 سے 150 ملین ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری پائپ لائن میں موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ بینک قابلِ تجدید توانائی، پائیدار انفراسٹرکچر اور ٹرانسمیشن منصوبوں کی مالی معاونت کا جائزہ لے گا، جبکہ بینک کی تکنیکی ٹیمیں پاکستانی اداروں کے ساتھ مختلف قابلِ عمل منصوبوں پر تعاون کو آگے بڑھائیں گی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں