اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر ادائیگی حج اور قربانی کرنے پر پابندی عائد

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر حج کی ادائیگی اور قربانی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والے جنگی سلسلے کے بعد رواں سال بھی ناکہ بندی اور سخت سرحدی پابندیوں کے باعث غزہ کا کوئی بھی شہری حج کا فریضہ ادا کرنے مکہ مکرمہ نہیں جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ بیت المقدس، فلسطینیوں نے پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ کے قریب سڑکوں پر نماز جمعہ ادا کی

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق فروری سے اب تک صرف 5,304 افراد کو سرحد پار کرنے کی اجازت ملی ہے جو کہ توقعات سے بہت کم ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ جنگ سے پہلے ہر سال کم از کم 3,000 عازمین غزہ سے حج کے لیے جاتے تھے۔ اگرچہ حالیہ معاہدوں کے بعد رفح بارڈر کو جزوی طور پر کھولا گیا تھا، لیکن اسرائیلی اور مصری حکام کی جانب سے صرف چند سو بیمار افراد کو ہی گزرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

مکہ مکرمہ سے آنے والی حاجیوں کی ویڈیوز دیکھ کر غزہ کے محصور شہری شدید مایوسی اور دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے فلسطینیوں کو ریلیف ایجنسی سے بھی محروم کردیا، یو این آر ڈبلیو اے پر پابندی

دوسری جانب غزہ کی وزارتِ زراعت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی پابندیوں اور فارمز کی تباہی کے باعث مسلسل تیسرے سال بھی غزہ میں قربانی کے جانور دستیاب نہیں ہیں۔ جنگ سے پہلے عید کے سیزن میں یہاں ہزاروں گائے اور بھیڑیں درآمد کی جاتی تھیں، لیکن اب مویشیوں کے شعبے کی منظم تباہی کے بعد پالتو جانور ناپید ہوچکے ہیں۔

حماس اور اقوامِ متحدہ کے حکام کے مطابق امدادی سامان کی ترسیل میں شدید کمی کے باعث غزہ میں خوراک کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات، کراچی میں باوقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات کا انعقاد

خطبہ حج دنیا بھر میں 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’بنیان مرصوص‘ کرکٹ میچ کا اعلان

بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے لیے 5 نئے پٹرول جہازوں کی خریداری کا منصوبہ منظور

فتنہ الہندوستان کی جانب سے خاران اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کی خبریں من گھڑت

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا