’شاہ رخ خان کے ساتھ ہیروئن بننے والی تھی‘، میرا کا حیران کن انکشاف

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کی فلم ’جب تک ہے جان‘ میں کترینہ کا کردار پہلے انہیں آفر ہوا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں میرا نے کہا کہ یش چوپڑا نے مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کاسٹ کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ لندن میں ہونا تھی اور مجھے اس کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان شاہ رخ خان کی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ دیکھ کر رو پڑے

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا اور وہ کئی معروف شخصیات سے ملاقات بھی کر چکی ہیں جن میں امیتابھ بچن، گوری خان، کرن جوہر، سنجے دت  شامل ہیں۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ دس دن تک دلیپ کمار کے گھر میں بھی رہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میرا کے اس بیان پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے دعوؤں پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اکثر خبروں میں رہنے کے لیے غیر متوقع بیانات دیتی ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے ان کے ماضی کے بین الاقوامی روابط کو حقیقت قرار دیا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میرا اچھے سے جانتی ہیں کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس کو کہتے ہیں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے ‘میڈیکل ایڈوائس’ کے بعد کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

فاطمہ نامی صارف نے کہا کہ انسان کو ایسی بات کرنی چاہیے جس پر دوسرے یقین بھی کر سکیں جبکہ ایک اور صارف نے طنزاً سوال کیا کہ کیا یہ بات شاہ رخ خان کو پتہ ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت، پاکستان کا عالمی برادری سے ایکشن کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی دہشتگردی اور جارحیت کی ساری کہانی بیان کردی

پنجاب بھر میں ایئر بیسز سمیت تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں دفعہ 144 کا نفاذ

راکھی ساونت ویسی نہیں جیسی میڈیا دکھاتا ہے، دودی خان کا حیران کن انکشاف

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟