پنکی نیٹ ورک کے مبینہ کلائنٹس کی فہرست تیار، تحقیقات کا دائرہ وسیع

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے موبائل فون کا مکمل فورینزک اور ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس کے بعد متعلقہ افراد کی ایک تفصیلی فہرست بھی مرتب کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: منشیات فروش انمول پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آنے والی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ کے مبینہ نیٹ ورک کے روابط ملک کے مختلف شہروں تک پھیلے ہوئے تھے۔

تیار کردہ فہرست میں مبینہ کلائنٹس کے نام، فون نمبرز اور رہائشی پتے شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ادارے اب موبائل نمبرز اور دیگر فورینزک شواہد کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں تاکہ نیٹ ورک سے جڑے مزید افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

حکام کے مطابق جیسے جیسے مبینہ کلائنٹس سے متعلق معلومات سامنے آ رہی ہیں، کیس کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہونے اور اہم انکشافات متوقع ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘