کراچی: منشیات فروش انمول پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کے ایک مقدمے میں مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع کردی ہے۔

 پیر کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیشی کے موقع پر تفتیشی حکام نے ملزمہ سے مزید تفتیش اور ان کے نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’انمول پنکی کیس: اعلیٰ افسران کی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے

سماعت کے دوران پولیس نے مقدمے کے مدعی محمد شہروز کا بیان زیرِ دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے پولیس کی یہ استدعا منظور کر لی ہے۔ مدعی مقدمہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے 21 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مدعی مقدمہ کا بیان جوڈیشل کمپلیکس میں ریکارڈ کیا جائے۔ یہ بیان مدعی کے وکیل کی موجودگی میں قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت نے اس موقع پر ملزمہ انمول عرف پنکی کو بھی جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انمول پنکی کی ایک اور مقدمے میں پیشی، میڈیا سے بات کرنے کی درخواست

 ملزمہ انمول نے پولیس پر تشدد اور بدسلوکی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں مخصوص نام لینے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔

 جج نے حکام سے استفسار کیا کہ ہفتے کے روز دیے گئے عدالتی حکم کے باوجود اب تک ملزمہ کا طبی معائنہ کیوں نہیں کرایا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کے پاس ایسی آڈیو ریکارڈنگز موجود ہیں جو منشیات کی سرگرمیوں میں ملزمہ کے ملوث ہونے کا ثبوت ہیں، تاہم انمول نے ان ریکارڈنگز کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ قرار دے کر مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوکین کوئین‘ انمول پنکی کو 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

 سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ برآمد شدہ منشیات کو فارنزک کے لیے بھیجنا اور ملزمہ کے گروہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بھی انمول کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور ایک پرانے مقدمے میں ان کا پولیس ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ملزمہ کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ سیاستدانوں اور دیگر اہم شخصیات کے نام لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘