جدہ میں گرینڈ حج سمپوزیم، دنیا بھر سے وزرائے مذہبی امور اور حج وفود کی شرکت

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جدہ میں گرینڈ حج سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے وزرائے مذہبی امور، حج مشنز کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سمپوزیم میں شرکت کی جبکہ سیکریٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو بھی وفد میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے حج پروازوں کی روانگی کا آخری دن، 3ہزار 296 عازمینِ سعودی عرب روانہ ہوں گے

سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر حج نے دنیا بھر سے آئے ضیوف الرحمان کا والہانہ خیر مقدم کیا اور کہا کہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی سعودی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقاماتِ مقدسہ میں عازمینِ حج کو شدید موسم سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔

گرینڈ حج سمپوزیم میں مقاماتِ مقدسہ کے اندر حجاج کرام کی نقل و حرکت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلیوں اور جدید نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سعودی وزارتِ داخلہ، وزارتِ صحت اور وزارتِ حج کے حکام نے شرکا کو اہم بریفنگ بھی دی۔

سمپوزیم کے دوران عالمی حج دفاتر کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے، قربانی کے گوشت کی تقسیم کے جدید ماڈل اور حجاج کرام کی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ علم و تحقیق کو ضیوف الرحمان کی خدمت کا بنیادی حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا حجاج کے لیے تاریخ کا وسیع ترین میڈیکل مشن فعال

مقررین نے کہا کہ گرینڈ حج سمپوزیم کا پچاسواں ایڈیشن حجاج کرام کی دیکھ بھال، جدید سہولیات اور زائرین کی خدمت کے لیے سعودی عرب کے عزم کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز سے محروم، لاکھوں مقدمات التوا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

اسرائیل نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان کو رہا کردیا

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی سمندروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور اسٹیل سے زیادہ مضبوط ہے، مریم نواز

ویڈیو

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟