امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران از راہ مذاق میں کہا کہ وہ اپنی صدارتی مدت ختم ہونے کے بعد اسرائیل کے وزیراعظم کے طور پر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
پریس بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں اپنی مبینہ مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک تازہ سروے میں بہت زیادہ عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اسرائیل میں 99 فیصد پر ہوں اور میں وزیراعظم کے لیے الیکشن لڑ سکتا ہوں۔
🇺🇸🇮🇱 Trump jokes he could run for PM of Israel after his presidency.
"I'm right now at 99% in Israel.
I could run for prime minister! Maybe after I do this, I'll go to Israel."
Israel lobbied so hard for Trump that he decided he wants to run the place himself. https://t.co/3WsXg0egBt pic.twitter.com/yRvQAeGW37
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) May 20, 2026
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے اسرائیل میں حکومت کی قیادت کرنا ایک ممکنہ اگلا قدم ہو سکتا ہے تاہم ان کے اس دعوے کو زیادہ تر مبصرین ان کی روایتی مبالغہ آرائی قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: نیتن یاہو کو شکست دینے کے لیے اسرائیل کے 2 سابق وزرائے اعظم کا اتحاد بنانے کا اعلان
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو درمیان ایران سے پیدا ہونے والی ممکنہ عسکری کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کے دفاع میں بھی بات کی اور کہا کہ اسرائیلی عوام کی جانب سے ان کے رہنما کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا رہا۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اگرچہ مختلف آزاد سرویز میں ٹرمپ کی اسرائیل میں نسبتاً زیادہ مقبولیت ظاہر کی گئی ہے تاہم ان کا 99 فیصد حمایت کا دعویٰ مبصرین کے مطابق غیر حقیقی اور مبالغہ آمیز سمجھا جا رہا ہے۔













