نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنگری کے نومنتخب وزیرِاعظم پیٹر ماگیار نے کہا ہے کہ وہ ملک کی انٹرنیشنل کریمنل کورٹ یعنی آئی سی سی سے علیحدگی روک دیں گے، جس کے بعد عدالت کو مطلوب افراد اگر ہنگری آئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکے گا۔

بوداپیسٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹر ماگیار نے کہا کہ انہوں نے یہ بات اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھی واضح کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہنگری میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ وزیراعظم کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ، اپوزیشن کی تاریخی فتح

انہوں نے کہا کہ اگر ہنگری آئی سی سی کا رکن ہے اور عدالت کو مطلوب کوئی شخص ہنگری کی سرزمین پر داخل ہوتا ہے، تو قانون کے مطابق اسے حراست میں لینا ہوگا۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو کے خلاف 2024 میں غزہ میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام پر آئی سی سی نے وارنٹ جاری کیا تھا۔

سابق وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے گزشتہ سال ہنگری کو آئی سی سی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا، کیونکہ وہ نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ سے اختلاف رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: نیتن یاہو ’ہٹلر‘ ہیں، اسرائیل میں گھس کر ماریں گے، ترک صدر اردوان

یہ علیحدگی 2 جون سے نافذ ہونا تھی، تاہم پیٹر ماگیار نے کہا کہ ان کی حکومت اس فیصلے کو روک دے گی۔

پیٹر ماگیار کی جماعت تیسزا پارٹی نے حالیہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وکٹر اوربان کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ