ایران شکست تسلیم کرلے تو بھی امریکی میڈیا اسے ایرانی کامیابی قرار دیگا، ٹرمپ کی ذرائع ابلاغ پر تنقید

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے تب بھی امریکی میڈیا اسے ایران کی کامیابی قرار دے گا، جبکہ انہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ اور ڈیموکریٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی بحریہ، فضائیہ اور فوج کے خاتمے کا اعتراف کرے، تہران سے اپنی فوج کو ہتھیار ڈال کر باہر نکالے اور باقی قیادت امریکا کے سامنے سرنڈر دستاویزات پر دستخط کر دے، تب بھی بعض امریکی میڈیا ادارے اسے ایران کی ’شاندار کامیابی‘ قرار دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید مہنگی پڑ گئی، سی بی ایس پر اسٹیفن کولبرٹ کا آخری شو

ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور سی این این سمیت مختلف امریکی میڈیا اداروں کو ’فیک نیوز میڈیا‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ ادارے امریکا کی کامیابیوں کو بھی غلط انداز میں پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں ڈیموکریٹس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ امریکی میڈیا اور ڈیموکریٹک قیادت مکمل طور پر اپنی سمت کھو چکے ہیں اور ’پاگل پن‘ کا شکار ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘