پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، امریکا اور ایران ممکنہ معاہدے پر آمادہ

ہفتہ 23 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان نے ایک اہم سفارتی پیشرفت حاصل کرتے ہوئے امریکا اور ایران کو ممکنہ معاہدے پر آمادہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کے کردار اور ثالثی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران میں اہم ملاقاتیں، امریکا ایران مفاہمت کی جانب مثبت پیشرفت

اس پیش رفت میں پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اہم علاقائی سرگرمیاں بیک وقت جاری

صورتحال کے تناظر میں خطے کی بڑی طاقتوں کی غیر معمولی سفارتی سرگرمیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اس وقت چین کے شہر بیجنگ میں موجود ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ثالثی کردار کے تحت تہران پہنچے۔ دوسری جانب قطر نے بھی خاموش سفارتی رابطوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان تمام سرگرمیوں کا ایک ہی وقت میں سامنے آنا اس بات کا اشارہ ہے کہ معمول کے سفارتی ذرائع اب کافی نہیں رہے، اور صورتحال کو انتہائی حساس، فوری اور غیر مستحکم سمجھا جا رہا ہے۔

عسکری قیادت کا براہِ راست کردار

رپورٹ کے مطابق جب عسکری سربراہان خود مختلف دارالحکومتوں کے درمیان پیغامات لے کر جا رہے ہوں تو یہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ تمام فریق ایک ایسے ممکنہ بحران کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک بار شروع ہونے کے بعد کسی کے مکمل کنٹرول میں نہ رہے۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ کا خاتمہ قریب، معاہدہ آج ہی قبول کیے جانے کی توقع ہے، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

اطلاعات کے مطابق تمام متعلقہ قوتیں خطے میں بڑے تصادم اور غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے متحرک ہیں، جبکہ پاکستان کی ثالثی کو اس پورے عمل میں انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم