فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کا بزدلانہ حملہ، کوئٹہ کے قریب ٹرین پر معصوم شہری نشانہ بن گئے

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے قریب پشین اسٹاپ کے مقام پر شٹل ٹرین پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں خواتین، بچوں اور بزرگ مسافروں سمیت عام شہری سفر کر رہے تھے۔

حکام اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی مسافر ٹرین عام شہریوں کو لے کر جا رہی تھی، جن کا مقصد اپنے گھروں کو واپسی اور عید کی خوشیوں میں شرکت تھا۔ حملے میں شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا اور یہ اقدام مکمل طور پر انسانی اقدار کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ سے ٹرین آپریشن ایک روز کیلئے بند، جعفر ایکسپریس بھی منسوخ

بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پاکستان کی سفارتی اور اسٹریٹجک کامیابیاں بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث مبینہ طور پر دشمن عناصر اور ان کے پراکسی گروپس دباؤ میں آ گئے ہیں اور ایسے بزدلانہ اقدامات کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق امن دشمن عناصر براہ راست سیکیورٹی فورسز کا مقابلہ کرنے کے بجائے نرم اہداف کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

حملہ چمن پھاٹک کے قریب کیا گیا جس کا مقصد بے گناہ مسافروں کو نقصان پہنچانا تھا۔ یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حملہ آور کسی بھی انسانی ہمدردی یا اخلاقی اصول سے عاری ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ٹرین، شہری انفراسٹرکچر اور عام لوگوں کو نشانہ بنانا نہ تو کسی مزاحمت کے زمرے میں آتا ہے اور نہ ہی اسے کسی صورت جائز قرار دیا جا سکتا ہے، بلکہ یہ ایک قابلِ مذمت دہشت گردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس پھر معطل کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا ہے؟

دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی متاثر کیا گیا، جس سے شہری جان و مال کے تحفظ پر سنگین سوالات اٹھے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج جیسے عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ گروہ صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ عناصر بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم ایسے بزدلانہ حملے ان کی کمزوری اور ناکامی کو ہی ظاہر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!