شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ کی اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید اور بھرپور فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کی سرپرستی میں قائم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ عزمِ استحکام وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!