بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن تھانہ میریان کی حدود میں کیا گیا، جہاں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمید نے بنوں پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس نے انتہائی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

حکام کے مطابق بنوں میں حالیہ پولیس چوکی حملے، جس میں 15 اہلکار شہید ہوئے تھے، کے بعد پولیس مزید متحرک اور پرعزم ہوچکی ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف کارروائیاں تیز کررہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بزدلانہ حملوں کے ذریعے خوارج پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ایسے اقدامات فورس کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں، اور دہشتگرد عناصر کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کسی بھی شکل کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور کسی گروہ کو امن خراب کرنے یا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان کے مطابق بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 8 خوارج کی ہلاکت دہشتگردی کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا حصہ ہے، جو بھارتی سرپرستی اور افغان سرزمین سے سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف جاری ہیں۔

مزید کہا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے سہولت کاروں اور معاونین کو دہشتگرد گروہوں کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت پر عالمی سطح پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حج 2026: وقوف مزدلفہ مکمل، حجاج رمی جمرات کے لیے روانہ، واپسی پروازیں 31 مئی سے شروع ہوں گی

عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھاجائے؟ ماہرِ غذائیت نے مشکل آسان کردی

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

ویڈیو

عید پر گوشت کا استعمال اور صحت کا خیال کیسے رکھاجائے؟ ماہرِ غذائیت نے مشکل آسان کردی

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب