بنگلہ دیش میں جمنا پل کے قریب ٹرک الٹنے سے 15 افراد ہلاک

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ضلع ٹنگائل میں جمنا پل کے مشرقی حصے کے قریب سریا سے بھرے ایک ٹرک کے الٹنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 10 کے قریب زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:بچوں کے خلاف جرائم پر بنگلہ دیش میں تشویش، حکومت کا سخت کارروائی اور فوری انصاف کا اعلان

مقامی حکام کے مطابق حادثہ سوموار کی صبح قریباً 5 بجے جمنا پل کے مشرقی راستے کے قریب سراتائل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ڈھاکا سے شمالی بنگلہ دیش جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر شاہراہ پر الٹ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار متعدد افراد گاڑی اور فولادی سریوں کے نیچے دب گئے، جس کے باعث جائے حادثہ پر بھاری جانی نقصان ہوا۔

جمنا برج ایسٹ پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج فواد روحانی نے تصدیق کی کہ حادثے میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ امدادی ٹیموں نے کئی زخمیوں کو نکال کر ٹنگائل جنرل اسپتال منتقل کیا۔

فائر سروس اور سول ڈیفنس حکام کے مطابق پولیس، فائر فائٹرز اور مقامی افراد نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں خسرہ بحران سنگین، بچوں کی اموات 500 سے تجاوز کر گئیں

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ 4 شدید زخمی افراد کو ہنگامی طبی امداد کے لیے داخل کیا گیا ہے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان افراد شامل ہیں جن کا تعلق شمالی بنگلہ دیش کے اضلاع نوگاؤں، راجشاہی اور چپائی نواب گنج سے تھا۔

ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 بتائی گئی تھی تاہم بعد ازاں پولیس نے تصدیق کے بعد تعداد 15 کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم