بچوں کے خلاف جرائم پر بنگلہ دیش میں تشویش، حکومت کا سخت کارروائی اور فوری انصاف کا اعلان

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں 7 سالہ رمیزا اختر سے زیادتی اور قتل کے ہولناک واقعے پر عوامی غم و غصے کے بعد حکومت نے مقدمے کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر داخلہ صلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ کیس کا ٹرائل آئندہ 5 سے 7 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی متعلقہ عدالت کو فعال رکھنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ 7 سالہ رمیزا اختر سے زیادتی اور قتل کے ہائی پروفائل مقدمے کا ٹرائل آئندہ 5 سے 7 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ملک میں بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے تناظر میں اس کیس نے عوامی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش میں بچوں کے خلاف بڑھتے تشدد پر یونیسیف کی شدید تشویش

اتوار کو ڈھاکا میں بنگلہ دیش سیکریٹریٹ رپورٹرز فورم کے زیر اہتمام ہونے والے ایک مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دارالحکومت کے علاقے پلابی میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے مقدمے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حکومتی ادارے متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقدمے کا چالان جلد عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی متعلقہ عدالت کو فعال رکھنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مقدمے کی جلد سماعت یقینی بنائی جا سکے۔

صلاح الدین احمد کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کے مرکزی ملزم کو صرف 7 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا تھا، جبکہ بعد ازاں ملزم کی اہلیہ کو بھی جرم میں معاونت کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اجازت سے ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر فرانزک مراحل بھی غیرمعمولی سرعت سے مکمل کیے گئے۔

حکومت نے اس مقدمے کے لیے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر بھی مقرر کیا ہے، جو صرف اسی کیس کی پیروی کریں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام عوامی غم و غصے کے پیش نظر حکومت کے سخت مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ڈھاکہ: بچے کے قتل کے خلاف احتجاج، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا

وزیر داخلہ نے ملک میں حالیہ عرصے کے دوران زیادتی اور بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کو ’سماجی زوال‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم معاشرے کی برداشت کی حدیں عبور کر چکے ہیں اور ان کے تدارک کے لیے وسیع سماجی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی وطن واپسی سے متعلق بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھاکا حکومت قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے شیخ حسینہ کی واپسی کی غرض سے متعدد باضابطہ درخواستیں متعلقہ ذرائع کو ارسال کر چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے