پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز ’پی سی بی لائیو‘ پر مفت براہِ راست نشریات کا اعلان

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اپنا نیا او ٹی ٹی پلیٹ فارم “PCB LIVE” کامیابی سے لانچ کر دیا ہے جس کے بعد قومی کرکٹرز کی خصوصی پرومو ویڈیوز بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں شائقین کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہوگی، جو “PCB LIVE” پر مفت اور خصوصی طور پر نشر کی جائے گی۔ شائقین میچز موبائل فون، ٹیبلیٹ اور دیگر ڈیوائسز پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20 سیریز: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پی سی بی کے مطابق اس پلیٹ فارم پر قومی، ڈومیسٹک اور ویمنز کرکٹ کے میچز بھی دستیاب ہوں گے، جبکہ اسٹریمنگ ویب سائٹ کے ذریعے بھی دیکھی جا سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp