چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے 4 روزہ دورۂ چین کے موقع پر ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ نے چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ناقابلِ شکست روایتی دوستی‘ قائم ہے اور بیجنگ اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، زراعت، ماحولیات اور میڈیا سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط
چینی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’’پرانا دوست‘‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو اجاگر کیا۔
یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ سے ‘گریٹ ہال آف دا پیپل’ میں ملاقات کی، جہاں دو طرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی عظیم عوامی ہال آمد پر چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
🇵🇰 PM Sharif Meets Xi In Beijing
The talks with Xi Jinping, who was accompanied by top negotiator Field Marshal Munir, come following an earlier meeting with Premier Li Qiang, with efforts to end the US-Israel war on Iran continuing. pic.twitter.com/ezgdXbw1KW
— RT_India (@RT_India_news) May 25, 2026
تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیرسمیت پاکستانی وفد کے دیگر ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ چینی وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے اراکین کو متعارف کرایا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت پر صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، صدر شی جن پنگ کے علاقائی امن اور استحکام سے متعلق 4 نکاتی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان چین زرعی شراکت داری، کسانوں کو جدید اور سستی مشینری فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز
وزیراعظم کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے 5 نکاتی پروگرام کا بھی اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا جاری بحران نہ صرف عالمی معیشت بلکہ پاکستان کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
اس موقع پر چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا اور علاقائی امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا۔
Welcome to Beijing!🇵🇰Pakistani Prime Minister @CMShehbaz!
🇨🇳Chinese PLA Guard of Honor stationed at the airport.🇨🇳Chinese President Xi Jinping and Premier Li Qiang will hold meetings with Sharif during his visit.
Tomorrow, I will attend the reception commemorating 75th… pic.twitter.com/43wzhQZ0Z7
— Shen Shiwei 沈诗伟 (@shen_shiwei) May 24, 2026
انہوں نے کہا کہ بیجنگ پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
چینی وزیراعظم نے کہا کہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کی جانب سے دورۂ چین کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ہر دورہ ترقی اور پیش رفت کے نئے مناظر سامنے لاتا ہے۔
مزید پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی دوستی اور سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں اور اس تعلق کی بنیاد دونوں ممالک کے بانی رہنماؤں نے رکھی تھی۔
وزیراعظم نے چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے مہلک دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
علاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک ’نازک مرحلے‘ سے گزر رہی ہے اور پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں ’مخلصانہ کردار‘ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر حال ہی میں تہران سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے ایرانی اور امریکی قیادت کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ خطے میں مستقل امن بحال ہوگا، انہوں نے کہا کہ نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔














