شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ کے معیار میں بہتری کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریڈ بال کرکٹ کے ماہر کھلاڑیوں کے لیے ایسے پرکشش معاہدے متعارف کرائے جانے چاہییں جو انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ سے منسلک رکھیں اور وہ فرنچائز کرکٹ کی طرف زیادہ رجحان اختیار نہ کریں۔

شعیب ملک نے کہاکہ اگر ریڈ بال اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو بہتر مالی تحفظ فراہم کیا جائے تو وہ کم از کم پانچ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے لیے آمادہ رہیں گے اور اپنے قدرتی کھیل کے انداز کو تبدیل کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر وہی ٹیمیں کامیاب ہوتی ہیں جن کے پاس مکمل طور پر تیار اور مخصوص فارمیٹ کے لیے کھلاڑی موجود ہوں، اس لیے پاکستان کو بھی طویل فارمیٹ کے لیے سنجیدہ اور مستقل مزاج کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو حال ہی میں بنگلہ دیش نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے، جس کے بعد قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پر تنقید کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں