ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے مذاکرات میں چند روز لگ سکتے ہیں، آبنائے ہرمز ہر صورت کھلی رہے گی، مارکو روبیو

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے مذاکرات میں چند روز لگ سکتے ہیں، جبکہ امریکا نے جنوبی ایران میں تازہ دفاعی حملوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ پر اختلافات: مارکو روبیو کی نیٹو وزرا سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ اسپین اور جرمنی سے شدید ناراض

بھارتی شہر جے پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز ہر صورت کھلی رہنی چاہیے اور اسے کھلا رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حملوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں اور میزائل لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمان کے مطابق جنگ بندی کے باوجود ایرانی خطرات کے پیش نظر امریکی افواج کے تحفظ کے لیے جنوبی ایران میں کارروائیاں کی گئیں۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران نے نئے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ایک دشمن اسٹیلتھ ڈرون مار گرایا ہے۔

ادھر ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور وزیر خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی، جہاں امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے، آبنائے ہرمز اور ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر پر بات چیت کی گئی۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا سفارتکاری کو ہر ممکن موقع دینا چاہتا ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر دیگر راستے بھی اختیار کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی؟

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھی سمت میں جا رہے ہیں، تاہم ناکامی کی صورت میں مزید حملوں کا انتباہ دیا۔

واضح رہے کہ 28 فروری سے امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل، ایندھن، کھاد اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟