عید کے بعد صفائی آپریشن: بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان خود سڑکوں پر نکل آئے

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈھاکہ میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی آپریشن کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی: وزیراعظم بنگلہ دیش طارق رحمان کی طلبہ سے سیاسی استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرنے کی اپیل

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان نے جمعہ کی شام تقریباً چار بجے ڈھاکہ شہر میں صفائی اور آلائشیں تلف کرنے کے انتظامات کا معائنہ شروع کیا۔ ڈپٹی پریس سیکریٹری زاہد الاسلام رونی کے مطابق وزیراعظم نے خود گاڑی چلاتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد صفائی ستھرائی کا عمل مؤثر انداز میں جاری ہے یا نہیں۔

حکام کے مطابق وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران تمام ٹریفک قوانین کی پابندی کی، ٹریفک سگنلز پر رکے اور عام شہریوں کے ساتھ معمول کے مطابق سفر کیا۔ ان کے اس انداز کو شہری حلقوں میں سراہا گیا۔

وزیراعظم کا قافلہ گلشن ایونیو میں واقع رہائش گاہ سے روانہ ہوا اور گلشن، ہاتیرجھیل، رام پورہ، مالی باغ، کمالاپور، سید آباد، جاتراباڑی، نرندا، گلیستان، شاہ باغ، ڈھاکہ یونیورسٹی، نیو مارکیٹ، کلا باغان، میرپور روڈ، جیگاتلا، مانک میاں ایونیو اور مہاکھالی سمیت متعدد اہم علاقوں سے گزرا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اس دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ بلدیاتی ادارے عید کے دوران پیدا ہونے والی آلائشوں اور کچرے کو فوری طور پر صاف کریں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈھاکہ میں لاکھوں جانور قربان کیے جاتے ہیں جس کے باعث بڑی مقدار میں نامیاتی فضلہ پیدا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ہر سال بلدیاتی ادارے بڑے پیمانے پر صفائی آپریشن کرتے ہیں تاکہ صحتِ عامہ اور ماحولیات کو محفوظ رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ