وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مکہ مکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات کی اور امت مسلمہ میں اتحاد کے فروغ اور اسلامی شعور اجاگر کرنے میں تنظیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، محسن نقوی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات
مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اسلامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رواں سال حج کے دوران لاکھوں عازمین کی خدمت کے لیے سعودی عرب کے انتظامات کو سراہا گیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب سعودی عرب میں رواں سال کے حج کا کامیاب انعقاد مکمل ہوا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیے: معرکہ حق: انٹیلیجنس اور ڈرون صلاحیت نے جنگ میں اہم کردار ادا کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس
پاکستان اس سال بھی سب سے زیادہ حجاج بھیجنے والے ممالک میں شامل رہا جہاں سے سرکاری اور نجی اسکیموں کے تحت تقریباً ایک لاکھ 79 ہزار عازمین نے فریضہ حج ادا کیا جن میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد سرکاری اسکیم کے تحت شامل تھے۔
مسلم ورلڈ لیگ کے مطابق ملاقات میں اسلامی دنیا کو درپیش امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
This evening, at the MWL’s headquarters in Makkah: H.E. Sheikh Dr. #MohammedAlissa @MhmdAlissa, Secretary-General of the Muslim World League and Chairman of the Organization of Muslim Scholars, received H.E. Syed Mohsin Raza Naqvi, Pakistan’s Federal Minister for Interior and… pic.twitter.com/P7ySDgdQXP
— Muslim World League (@MWLOrg_en) May 28, 2026
محسن نقوی نے سعودی عرب کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات، دیکھ بھال اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حجاج کی خدمت کے لیے مملکت کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
مکہ مکرمہ میں قائم مسلم ورلڈ لیگ ایک بین الاقوامی اسلامی تنظیم ہے بین المذاہب مکالمے، انسانی ہمدردی کے منصوبوں اور دنیا بھر کی مسلم برادریوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: محسن نقوی کی چینی سفیر سے اہم ملاقات، سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے اہم فیصلے
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی سیاسی، اقتصادی اور مذہبی تعلقات قائم ہیں جبکہ حج اور عمرہ انتظامات میں تعاون دونوں ممالک کی دوطرفہ شراکت داری کا اہم حصہ ہے۔













