لاہور میں طوفانی بارش اور ژالہ باری، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ، معمولات زندگی معطل

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے اور مختلف علاقے عارضی طور پر بجلی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید گرمی برقرار، مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

شہر کے مختلف علاقوں گلبرگ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ریگل چوک، لکشمی چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور مال روڈ سمیت کئی مقامات پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح دھرم پورہ، صحافی کالونی، جیل روڈ، کلمہ چوک، مانگ منڈی اور فیروز پور روڈ کے اطراف میں بھی بارش اور ژالہ باری نے معمولات زندگی متاثر کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش اور ژالہ باری کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بجلی کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور بارش کے تھمنے کے بعد متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

ادھر شہریوں کو بجلی کی بندش اور خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک مزید بارش کا امکان موجود ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی