جعفر ایکسپریس دوبارہ پٹری پر، کوئٹہ سے پشاور کے لیے ٹرین سروس بحال

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے 3 روزہ تعطل کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس ہفتے کے روز کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی، جس کے ساتھ ہی صوبے اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان ریلوے رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا۔

پاکستان ریلوے نے بلوچستان سے ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ بحال کرتے ہوئے ہفتے کے روز جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کر دیا۔

ریلوے حکام کے مطابق صوبے سے تمام ٹرین آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیے گئے ہیں۔ جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جبکہ واپسی کی سروس بھی شیڈول کے مطابق پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی۔ اس اقدام سے بلوچستان کا ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ ریلوے رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس سمیت کئی واقعات میں بیرونی ہاتھ ہونے کے شواہد ہیں، شہباز شریف کا ایس سی او اجلاس سے خطاب

واضح رہے کہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی واحد مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس گزشتہ اتوار کو ایک خودکش حملے کے بعد معطل کر دی گئی تھی۔ یہ حملہ چمن ریلوے کراسنگ کے قریب ایک شٹل ٹرین کو نشانہ بنانے کے لیے گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا تھا۔

حملے کے وقت جعفر ایکسپریس روانگی کے لیے تیار تھی، تاہم سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر اسے روک دیا گیا اور بعد ازاں ٹرین منسوخ کر دی گئی۔ مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

2 روز بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی تھی، تاہم بدھ کے روز اسے ایک مرتبہ پھر معطل کر دیا گیا۔ ریلوے حکام نے کوئٹہ اور پشاور دونوں جانب سے جعفر ایکسپریس کی معطلی کی وجوہات کے بارے میں کوئی باضابطہ وضاحت نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ مجید بریگیڈ کے نائب سربراہ رحمان گل افغانستان میں ہلاک

تاہم ہفتے کے روز ریلوے ٹریفک کی بحالی کے بعد جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی، جس سے مسافروں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی اور بلوچستان کے ریلوے نیٹ ورک کی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان