حج 2027 پالیسی جون میں، بکنگ 2 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان، سردار محمد یوسف

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت کی نئی ٹائم لائن کے تحت حج پالیسی سال 2027 رواں ماہ جون میں ہی وفاقی کابینہ میں پیش کر دی جائے گی جس میں ’پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘ کی پالیسی برقرار رہے گی جبکہ اگلے 2 ماہ میں نئے حج کی بکنگ مکمل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی حج پروگرام کے 2500 مہمان مناسک حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ روانہ

پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں اتوار کو پوسٹ حج پریس کانفرنس کے دوران حج 2026 کے کامیاب انعقاد اور پاکستان کو مسلسل دوسرے سال بین الاقوامی ’لبیتم ایکسی لنس‘ اور پرائیوٹ حج اسکیم کو 3 ایوارڈ ملنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ اس سال بہترین انتظامات کی بدولت شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا اور روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ سے 80 فیصد عازمین نے فائدہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو، چیف کوارڈنیٹر مرزا علی محسود ، ڈائریکٹر حج مکہ محمد عارف اسلم راؤ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سال 2027 حج کے خواہشمند عازمین اپنے پاسپورٹ فوری تیار کروا لیں۔ حج ایک مشترکہ ذمہ داری ہوتی ہے جس پر سیاست یا پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔

 وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حج 2026 کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے اور عازمینِ حج نے اپنے مناسک بخیر و عافیت ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتِ پاکستان، وزارتِ مذہبی امور، پاکستان حج مشن اور سعودی حکام کے مثالی تعاون کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حج کے مثالی انتظامات پر سعودی سفیر کو تعریفی خط، سعودی حکومت کو خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حج مشن کی کارکردگی کو سعودی وزیر حج کی سربراہی میں بین الاقوامی فورم پر بھی سراہا گیا جہاں پاکستان نے مسلسل دوسرے سال ’لبیتم ایکسی لنس ایوارڈ‘ حاصل کیا جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 80 ہزار عازمین کوٹے کے ساتھ پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس سال پرائیویٹ سیکٹر کو بھی بہترین کارکردگی پر 3 ایوارڈز ملے۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ رہائش، ٹرانسپورٹ اور خوراک کے بہترین انتظامات کی وجہ سے امسال شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا۔

انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ کار لاہور تک بڑھانے سے حج 2026 میں 80 فیصد عازمینِ حج نے فائدہ اٹھایا اور مدینہ منورہ میں عازمین کے لیے مرکزیہ میں ون اسٹار سے فائیو اسٹار تک بہترین ہوٹل حاصل کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: حج 2026: وطن واپسی کا سلسلہ شروع، پہلی پرواز اسلام آباد لینڈ کر گئی

وفاقی وزیر نے حج میڈیکل مشن اور سعودی جرمن اسپتال کے تعاون کو سراہا جنہوں نے خصوصی انتظامات کے تحت 146 شدید بیمار اور ضعیف حجاج کو وقوفِ عرفات اور طوافِ زیارت سمیت دیگر مناسک ادا کروائے۔

وفاقی وزیر نے فیک نیوز اور مس انفارمیشن کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ حج 2026 میں بھی زمینی حقائق کے برعکس سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے کی کوشش کی گئی تاہم مین سٹریم میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے حقائق عوام کے سامنے رکھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حج سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس موقع پر پوائنٹ اسکورنگ یا سیاست نہیں ہونی چاہیے کیونکہ سب خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں۔

سردار یوسف نے سعودی قیادت، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سعودی وزارتِ حج نے حج 1448ھ (2027) کی پالیسی اور ٹائم لائنز کا اعلان کر دیا ہے اور نئے سیزن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حج 1447 ہجری: سعودی وزارتِ صحت کی کامیاب طبی خدمات، 25 لاکھ سے زائد افراد مستفید

انہوں نے بتایا کہ سعودی ڈیڈ لائن کے مطابق حج پالیسی 2027 اسی ماہ (جون) میں وفاقی کابینہ میں پیش کر دی جائے گی جس میں درخواستوں کی وصولی، پیکیج اور طریقہ کار طے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال بھی ’پہلے آؤ، پہلے پاؤ‘ کی پالیسی لاگو رہے گی اور امکان ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر حج 2027 کی بکنگ مکمل کر لی جائے گی لہذا خواہشمند افراد ابھی سے اپنے پاسپورٹ بنوا لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشائر مقدسہ میں بکنگ بروقت مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حج 2026 کے مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں 2027 کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال مدینہ سے مکہ ٹرین کے ذریعے سفر کا پائلٹ پروجیکٹ شروع نہیں ہو سکا تھا تاہم حج 2027 کے لیے اس پر مزید کام کیا جائے گا۔ آئندہ سال بھی مسجد نبوی کے نزدیک ترین رہائشیں یقینی بنائی جائیں گی اور پرائیویٹ سیکٹر کو مزید فعال کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مستقبل کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال عازمین کی میڈیکل فٹنس اور اسکریننگ پر زیادہ توجہ دی جائے گی تاکہ صرف صحت مند عازمین کو ہی حج پر لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، عازمین کی رہنمائی کے لیے گروپ ناظمین کا انتخاب بروقت کر کے انہیں تربیت کے مرحلے سے ہی مصروف رکھا جائے گا تاکہ وہ امور حج کو بہتر سمجھ سکیں۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارتِ داخلہ کا حج 1447 ہجری کی کامیاب تکمیل کا اعلان، اگلے حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی تربیت کا دائرہ کار حاجی کیمپوں سے بڑھا کر ڈویژن کی سطح تک لے جایا جائے گا تاکہ عازمین باآسانی تربیت حاصل کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے: دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے: دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ