وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حج کے مثالی انتظامات پر سعودی سفیر کو تعریفی خط، سعودی حکومت کو خراجِ تحسین

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حج 2026 کے شاندار اور مثالی انتظامات پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کو تعریفی خط ارسال کرتے ہوئے سعودی حکومت کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حج کے دوران فراہم کیے گئے منظم، محفوظ اور روحانی ماحول کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے حجاج کرام کے لیے غیرمعمولی سہولیات اور بہترین انتظامات یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2026: وطن واپسی کا سلسلہ شروع، پہلی پرواز اسلام آباد لینڈ کر گئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے خط میں کہا کہ حج 2026 کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات نہایت مثالی اور قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حجاج نے بھی سعودی حکام کی خدمات اور مہمان نوازی کو دل سے سراہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وزارتِ داخلہ کا حج 1447 ہجری کی کامیاب تکمیل کا اعلان، اگلے حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز

انہوں نے اپنے خط میں اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی حکومت نے حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات، سہولیات اور روحانی سکون کا ماحول فراہم کیا، جو لائقِ تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور عوام سعودی عرب کے اس مثالی کردار پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق حج جیسے عظیم مذہبی فریضے کے دوران نظم و ضبط، سیکیورٹی اور سہولیات کی اعلیٰ سطح نے لاکھوں حجاج کے لیے سفر کو آسان اور یادگار بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں