بھارہ کہو ٹریفک حادثہ: 4 افراد کی جان لینے والا ملزم گرفتار

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں اٹھال چوک کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے مرکزی ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ملزم واثق موقعے سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ٹریس کرکے حراست میں لے لیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد بھی حاصل کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹھوس شواہد کی روشنی میں مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد: 2 ماہ کی مغوی بچی چند گھنٹوں میں مری سے بازیاب، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

حادثہ اس وقت پیش آیا جب مری کی سیر سے واپسی پر 2 گاڑیاں مبینہ طور پر ریس لگا رہی تھیں اور تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد فضل اور عامر کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دیگر 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: بابوسر ٹاپ پر مسلسل برفباری، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے حادثے میں ملوث گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور مزید کارروائی کی نتیجے میں ملزم پکڑ لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘