گلاسگو میں یو ایف او کانفرنس: ’کیا خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہے‘ پر گفتگو ہوگی

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اگلے ماہ ایک بڑی یو ایف او کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے جہاں ماہرین خلائی مخلوق، غیر معمولی مظاہر اور پراسرار واقعات پر گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون نے 80 برس پرانے راز افشا کردیے، اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلیں بالاخر جاری

رپورٹس کے مطابق ’سپرنیچرل سیکرٹ اسکاٹ لینڈ کانفرنس‘ 6 جون کو یونیورسٹی آف گلاسگو کے کوئین مارگریٹ یونین میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں ماورائی موضوعات پر تحقیق کرنے والے متعدد ماہرین اور مصنفین شرکت کریں گے۔

معروف مصنفہ لن پکنٹ اپنے لیکچر میں ایک پراسرار معاملے ’دی ان چوزن ایٹ نمبر 15‘ پر روشنی ڈالیں گی جو یو ایف او حلقوں میں خاص دلچسپی کا باعث رہا ہے۔

مزید پڑھیے: امریکا نے اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلوں کی دوسری کھیپ جاری کردی، کیا انکشاف سامنے آیا؟

اس کے علاوہ رون ہالیڈے ’کیا خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہے؟‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے جبکہ ایلیسن ڈنلوپ ’ایلوس: کنگ آف مسٹکس‘ پر گفتگو کریں گی۔

دیگر مقررین میں میلکم میک کوئین، پال اوونز، پال میک ڈونلڈ، ایڈریانا پولیٹو اور ایان شینز شامل ہیں جو سیاروی اثرات، پراسرار پل، بڑی جنگلی بلیوں، خواب نما کیفیات اور نفسیاتی مشاہدات جیسے موضوعات پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ ماضی میں یو ایف او مشاہدات کے حوالے سے عالمی توجہ حاصل کر چکا ہے خصوصاً سنہ 1990 کی دہائی میں سامنے آنے والی ایک تصویر کو غیر شناخت شدہ اڑن شے کی واضح ترین تصاویر میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں دہائیوں سے یو ایف اوز یعنی ’نامعلوم فضائی مظاہر‘ لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہے ہیں لیکن آج کل یہ موضوع ایک بار پھر عالمی بحث بن گیا ہے کیوں کہ امریکی محکمہ دفاع یعنی پینٹاگون نے یو ایف ایوز کے حوالے سے متعدد خفیہ فائلز، ویڈیوز اور رپورٹس عوام کے لیے جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سمندر کی گہرائیوں میں خلائی مخلوق کی حکمرانی، امریکی بحریہ کے سابق افسر کا حیران کن دعویٰ

تاہم جاری کیے گئے دستاویزات میں اب تک ایسی کوئی ٹھوس یا حتمی شہادت سامنے نہیں آئی جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ یو ایف اوز دراصل خلائی مخلوق کی گاڑیاں یا زمین سے باہر ذہین حیات کا ثبوت ہیں۔ بیشتر رپورٹس میں صرف نامعلوم یا غیر واضح فضائی مظاہر کا ذکر کیا گیا ہے جن کی مکمل وضاحت نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر

ان فائلز کے بعد ایک طرف لوگوں میں سنسنی پھیل گئی تو دوسری طرف حکومت، سائنس دانوں، سابق فوجی اہلکاروں اور یو ایف او محققین کے درمیان نئی بحث شروع ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نجی سرمایہ کاری کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے، یوئیفا کی فیفا کو وارننگ

سورینج کوئلہ کان حادثہ: بلوچستان حکومت کا جاں بحق مزدوروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری

بے بنیاد الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حق محفوظ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا انتباہ

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بارود سے بھری 2 گاڑیاں تباہ، 4 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی کیوں ہوئی؟ نظام تبدیل ہونے والا ہے، نئے صوبے ضروری

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین