سمندر کی گہرائیوں میں خلائی مخلوق کی حکمرانی، امریکی بحریہ کے سابق افسر کا حیران کن دعویٰ

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ’خلائی مخلوق‘ صرف خلا تک محدود نہیں رہی اور اب اس کی حکمرانی سمندروں کی تہوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر

سابق امریکی نیوی کے ایڈمرل ٹم گالاؤڈیٹ کا کہنا ہے کہ غیر انسانی ذہانت اب زمین کے سمندروں پر حکمرانی کرتی ہے۔

گالاؤڈیٹ نے سنہ 2015 میں امریکی مشرقی ساحل کے قریب نیوی کے F/A‑18 طیارے سے یو ایف او دیکھنے کے واقعے کا ذکر کیا جسے ’گو فاسٹ‘ سائیٹنگ کہا جاتا ہے۔ ویڈیو میں ایک تیز رفتاری سے حرکت کرتا ہوا شے صرف ایک سفید دھند کی مانند نظر آئی۔

ایڈمرل کے مطابق یہ شے خاص تھی کیونکہ اس کی رفتار فزکس کے اصولوں کے مطابق ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے کوئی ایسا آلہ نہیں بنایا جو پانی میں اتنی تیز رفتاری سے جا سکے اور پانی سے ہوا میں داخل ہونے پر رفتار نہ بدلے۔ بہت سے مشاہدوں میں سپر فاسٹ ایکسلریشن اور دائیں زاویے کے موڑ دکھائی دیے ہیں لیکن ابھی تک ہم نے ایسا کچھ ایجاد نہیں کیا۔

مزید پڑھیے: پینٹاگون نے 80 برس پرانے راز افشا کردیے، اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلیں بالاخر جاری

گالاؤڈیٹ کا خیال ہے کہ یہ جہاز انسانی کنٹرول میں ممکن نہیں اور یہ صرف اعلیٰ درجے کی ذہانت کے زیر کنٹرول ہیں اور یہ ہمارے فطری دنیا سے تعلق نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ یہ ہمارے جانے پہچانے پودوں یا جانوروں کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سابق امریکی ایڈمرل نے ایسے شاندار دعوے کیے ہوں۔ اسی ماہ نیوی کے سابق اوشنوگرافر جنہوں نے 32 سال خدمت کی، نے خبردار کیا کہ ہم پر ایک اعلیٰ درجے کی ذہانت کی جانب سے مسلسل مشاہدہ کیا جا رہا ہے جسے ہم سمجھ نہیں سکتے اور جس کے ارادے بالکل غیر معلوم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائی حدود اور پانیوں دونوں میں یہ واقعات بہت کثرت سے ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 2 برس میں دنیا کو ٹھیک کرنے کیلیے خلائی مخلوق اترنے والی ہے، 911 کی درست پیشگوئی کرنیوالے کی اگلی خبر

گالاؤڈیٹ نے غیر شناخت شدہ زیر آب اشیا کو فضائی مشاہدات سے جوڑا اور 2024 اور 2026 میں کانگریس کے سامنے فوجی سینسر ڈیٹا کی شفافیت کے لیے گواہی بھی دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!