عیدالاضحی تعطیلات: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ رش، 11 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران صوبے کے سیاحتی مقامات پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جبکہ صرف 4 روز میں 11 لاکھ 64 ہزار سے زائد سیاحوں نے مختلف وادیوں اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت لاہور بار ایسوسی ایشن کو کتنی مالی امداد دے گی؟

کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق سب سے زیادہ سیاح وادی سوات پہنچے، جہاں 3 لاکھ 33 ہزار 939 افراد نے سیاحت کی، جبکہ وادی ناران میں 1 لاکھ 72 ہزار 289 سیاح آئے۔ گلیات کے سیاحتی مقامات پر بھی ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ سیاحت کے مطابق ضم اضلاع میں بھی سیاحتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں مجموعی طور پر 3 لاکھ 94 ہزار 682 سیاحوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جنوبی وزیرستان میں 1 لاکھ 44 ہزار جبکہ اورکزئی میں 92 ہزار 112 افراد سیاحت کے لیے پہنچے۔

اعداد و شمار کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران 166 غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں: عید کے پہلے 2 دنوں میں کتنے سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا؟

محکمہ سیاحت کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر سیاحتی مقامات پر بہترین انتظامات کیے گئے، جبکہ ٹورازم پولیس اور اتھارٹی کے عملے نے سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ڈی جی شاہد خان کے مطابق تمام ٹورازم ادارے عید کے دوران متحرک رہے اور سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اپنے ساتھ کچھ لیکر نہ جائیں’، سوئٹزرلینڈ میں بھارتی سیاحوں کو شرمندگی کا سامنا، ہوٹل انتظامیہ کا سخت پیغام

اسلام آباد پولیس میں انتظامی ردوبدل: 20 افسران، 10 ایس ایچ اوز سمیت تبادلے و نئی تعیناتیاں

اسلامی بینک بنگلہ دیش کے نئے چیئرمین کی تقرری پر احتجاج، پولیس کی کارروائی

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 4 جون تک ملتوی

حج کے دوران پاکستانی انتظامات کی پذیرائی، شکایات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی، سردار یوسف

ویڈیو

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

آئندہ مالی سال کا بجٹ: کس کو ریلیف ملے گا اور کس پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھے گا؟

ایران ڈیل کے قریب ہیں، مگر جلد بازی نقصان دہ ہوگی، صدر ٹرمپ کا فوکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک