گلگت بلتستان کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے، یہ خطہ سوئٹزرلینڈ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، خواجہ سعد رفیق

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے خطے کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق میں تاریخی کردار ادا کیا، اس لیے پاکستان ان کا مقروض ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) میں مناسب حصہ دیا جائے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کی تکلیف، اسٹنٹ ڈال دیا گیا

اسکردو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی قیادت اور وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے ادوارِ حکومت میں گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے، تاہم اگر نواز شریف کی حکومتیں بار بار نہ گرائی جاتیں تو آج خطے کی صورتحال کہیں بہتر ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی حسن، سیاحت اور وسائل کے اعتبار سے گلگت بلتستان میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور مناسب توجہ دی جائے تو یہ خطہ دنیا کے مشہور سیاحتی ملک سوئٹزرلینڈ کی طرز پر ترقی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں میں آج بھی پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی میں حصہ ملنے سے نہ صرف خطے کے عوام بلکہ آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور سکردو حلقہ نمبر دو کو ماڈل حلقہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کی عمران خان اور شیر افضل مروت سے متعلق کون سی پیشگوئی درست ثابت ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ کی دنیا کا سنہری باب بند، پاکستان کے خلاف 365 رنز کی اننگز کھیلنے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون