’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ کی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی نامور پلے بیک گلوکارہ سمن کلیان پور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھیں اور اتوار کی شب ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع اور قریبی دوستوں کے مطابق سمن کلیان پور کا انتقال لوکھنڈوالا میں واقع گھر میں تقریباً رات 8 بجے ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اپنے آخری ایام میں وہ اکثر اپنے ہی گائے ہوئے مشہور گیت سنتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان پنجابی گلوکارہ کا لرزہ خیز قتل، لاش نہر سے برآمد

سمن کلیان پور نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں بھارتی فلمی صنعت میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ اپنے دور کی صفِ اول کی گلوکاراؤں میں شمار کی جاتی تھیں۔

ان کے مشہور گانوں میں ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ (برہماچاری، 1968)، ’نا نا کرتے پیار‘ (جب جب پھول کھلے، 1965) اور ’تم نے پکارا اور ہم چلے آئے‘ (راجکمار، 1964) شامل ہیں جو آج بھی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ ڈولی پارٹن کو خطرناک بیماری کی تشخیص، شوز منسوخ کرنے کا اعلان

اپنے فنی کیریئر کے دوران انہوں نے 11 مختلف زبانوں میں مجموعی طور پر 740 گیت ریکارڈ کیے۔ ان میں 140 دوگانے بھارتی لیجنڈ محمد رفیع کے ساتھ بھی شامل ہیں۔ فلمی نغموں کے علاوہ انہوں نے بھجن، غزل اور ٹھمری جیسے کلاسیکی اصناف میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ان کی آواز کو اکثر لتا منگیشکر کی آواز سے مشابہ قرار دیا جاتا تھا تاہم سمن کلیان پور نے ہمیشہ اس تقابل کو مسترد کیا اور لتا منگیشکر کو اپنی قریبی دوست قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

2022 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ لتا منگیشکر کے ساتھ ان کا تعلق احترام اور محبت پر مبنی تھا اور ان سے ہر ملاقات ایک خوشگوار تجربہ ہوتا تھا۔

ان کی وفات پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف سیاسی و ثقافتی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمن کلیان پور کی سریلی آواز نے بھارتی موسیقی کی دنیا کو مالا مال کیا اور وہ ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

مرحومہ کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف گلگت بلتستان میں جلسوں سے خطاب کریں گے، انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی

پناہ گزینوں کی عمر جانچنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے گرمی سے تنگ شہریوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستان ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

کسی بھی نئی آئینی ترمیم میں گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے، بلاول بھٹو

ویڈیو

پاکستان ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

جنگلی حیات پر تحقیق اور آگاہی کے لیے سرگرم نوجوان جوڑے کی کہانی

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک