پاکستان سے واپسی پر کایا کیلس کا سامان زائد، وجہ سامنے آگئی

منگل 2 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کایا کیلس نے پاکستان کے اعلیٰ سطحی دورے کے دوران اسلام آباد کے مشہور و معروف سعید بک بینک کا دورہ کیا۔

کایا کیلس کا سعید بیک بینک سے کتابیں خریدنا یورپی یونین اور پاکستان کے تعلقات کے ثقافتی پہلو کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

دورے کے دوران کایا کیلس نے مختلف کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام سے رابطہ رکھا۔

انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کایا کیلس نے بتایا کہ وہ پاکستان کے دورے کے دوران میں اسلام آباد کی سب سے بڑی کتابوں کی دکان پر مختصر سی حاضری دیے بغیر نہ رہ سکیں۔

’یہ شہر کی سب سے محبوب کتابوں کی دکانوں میں سے ایک ہے، جہاں بین الاقوامی اور پاکستانی مصنفین کی بے شمار تصانیف دستیاب ہیں۔‘

مزید پڑھیں: یورپی یونین کا پاکستان کے لیے 173 ملین ڈالر قرض کا اعلان

کایا کیلس کا مؤقف ہے کہ کسی ملک کو اس کے ادیبوں اور لکھاریوں کے ذریعے جاننے سے بہتر اور کیا طریقہ ہو سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kaja Kallas (@kajakallas)

’اور ہاں، میں ان میں سے کافی کتابیں خرید لائی ہوں، اب واپسی کے سفر میں میرا سامان یقیناً پہلے سے زیادہ بھاری ہوگا۔‘

یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندے کا کتابوں کی اس دکان کا دورہ اعلیٰ سطحی سفارتی مذاکرات کے ساتھ ایک خوشگوار اور نسبتاً غیر رسمی لمحہ کا عکاس ہے۔

مزید پڑھیں: علاقائی صورتحال پر پاکستان اور یورپی یونین کا رابطہ، امن کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

جو اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں کتابوں، خیالات اور عوامی روابط کی بھی اہم اور مؤثر حیثیت ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سفارتی مذاکرات کے درمیان یہ مختصر مگر معنی خیز سرگرمی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے انسانی اور ثقافتی پہلو کو اجاگر کرنے کا باعث بنی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp