علیزے شاہ کی سالگرہ: مداح عمر تسلیم کرنے کو کیوں تیار نہیں؟

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علیزے شاہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک انتہائی خوبصورت اور باصلاحیت نوجوان اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اداکاری میں اپنے کیریئرکا آغاز بچپن میں ٹی وی اشتہارات سے کیا۔ وہ 2018 میں ٹی وی پر نشر ہونے والی ڈراما سیریل’ عشق تماشا‘سے مشہور ہوئیں۔

علیزے شاہ نے بہت کم وقت میں شہرت حاصل کی، وہ شوبز کی دُنیا میں خوبصورت اور معصوم لگتی ہیں۔ مداح انہیں ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ علیزے شاہ نے اب تک کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں عشق تماشا، دل ماں کا دیا، عہد وفا، میرا دل میرا دشمن اور تقدیر شامل ہیں۔

علیزے شاہ نے ڈراما سیٹ پر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا

خوبرو اداکارہ نے 10 جون کو ڈراما سیٹ پر اپنی 22 ویں سالگرہ منائی جس کی انہوں نے تصاویر اور 2 ویڈیوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر شیئر کی ہیں۔

ایک ویڈیو میں انہوں نے اکیلے جب کہ دوسری ویڈیو میں اپنی ٹیم کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ شہزاد شیخ بھی ان کی سالگرہ کی تقریب کا حصہ تھے۔ علیزے شاہ نے اپنی ٹیم کو کیک بھی کھلایا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جو عمر ظاہر کر رہی ہیں وہ اصل میں اس سے بڑی ہیں۔

علیزے شاہ ڈراما سیریل ’عشق تماشا‘ سے مشہور ہوئیں

علیزے شاہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی عمر 22 سال ہے۔ ایک مداح نے کہا ’وہ 22 سال کی بھی نہیں لگتیں، وہ 20 سال کی لگتی ہیں۔‘  اب بھی بہت سے لوگ یہ یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ علیزے شاہ 22 سال کی ہیں۔ علیزے شاہ کی عمر پر مداح  اس طرح تبصرہ کرتے ہیں:

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟