پاکستان کا بنگلہ دیش کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ملنے پراظہارِ مسرت اور مبارکباد

بدھ 3 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ( یو این جی اے) کے 81 ویں اجلاس کی تاریخی صدارت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو خطے اور بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان کے لیے تہنیتی پیغام

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک خصوصی تہنیتی پیغام میں سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے عزیز بھائی ڈاکٹر خلیل الرحمان، وزیر خارجہ بنگلہ دیش کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کی صدارت کے لیے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کے سفارتی تجربے پر اعتماد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ قریبی رابطوں اور گہرے تعلقات کی بنیاد پر مجھے پورا یقین ہے کہ ان کا وسیع سفارتی تجربہ اور کثیرالجہتی عزم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو ایک نمایاں اور بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ ان کی قیادت میں عالمی برادری کے مابین روابط کو مزید فروغ ملے گا۔

عالمی امن اور مشترکہ ترجیحات کا عزم

اپنے پیغام کے آخر میں سینیٹر اسحاق ڈار نے مستقبل کے سفارتی عزائم کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اقوام متحدہ میں اپنی شمولیت جاری رکھنے اور کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرنے، مشترکہ عالمی ترجیحات کو آگے بڑھانے اور مکالمہ، امن اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت میں 20 فیصد اضافہ، حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا

انہوں نے بنگلہ دیشی ہم منصب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم ترین عالمی ذمہ داری اور کوشش میں ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟