کراچی میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت میں حالیہ عرصے کے دوران 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، اور اس میں مزید اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں ٹرک اور وین میں تصادم، 8 مزدور جاں بحق
کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیرِ اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی اور سمندری روابط میں بہتری سے تجارت کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران ہجوم کے تشدد کے 49 واقعات، 21 افراد ہلاک، رپورٹ
انہوں نے بتایا کہ براہِ راست پروازوں اور شپنگ روابط نے تجارتی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے اور کاروباری امکانات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔














