معروف گلوکار، سماجی کارکن اور سیاستدان ابرار الحق نے ساتھی فنکار جواد احمد اور اقرار الحسن کی سیاسی صلاحیتوں کے حوالے سے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں میں سے کوئی بھی پاکستان کی آخری امید نہیں۔
ابرار الحق نے یہ گفتگو حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ پروگرام میں شرکت کے دوران کی جہاں میزبان نے ان سے جواد احمد کے اس دعوے کے بارے میں سوال کیا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو ایک مزدور کی آمدنی ایک تولہ سونے کے برابر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی اجلاس میں گانا گانا جواد احمد کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
اس پر ابرار الحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ جواد احمد کے بڑے بڑے دعووں سے لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ ایسے دعوے صرف وہی کر سکتے ہیں۔
گفتگو کے دوران اقرار الحسن کا ذکر آنے پر ابرار الحق نے ان کی ازدواجی زندگی کو سیاست سے جوڑتے ہوئے کہا کہ جو شخص تین بیویوں کو سنبھال سکتا ہے وہ عوام کو بھی سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ بیوی خود ایک مکمل سیاست ہے اور اس موضوع کو یونیورسٹیوں میں بطور مضمون پڑھایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ’گلوکار نہ ہوتے تو دھوبی ہوتے‘، فضا علی کے تبصرے پر جواد احمد کا سخت ردعمل
پروگرام کے اختتام پر جب میزبان نے سوال کیا کہ جواد احمد اور اقرار الحسن میں سے پاکستان کی آخری امید کون ہے تو ابرار الحق نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان دونوں میں سے کوئی بھی پاکستان کی آخری امید نہیں۔
ابرار الحق کے یہ ریمارکس سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہے ہیں جہاں صارفین ان کے تبصروں پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔














