پارٹی اجلاس میں گانا گانا جواد احمد کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جواد احمد ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات اور اندازِ گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ نوّے کی دہائی کے معروف گلوکار جواد احمد موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد سیاسی میدان میں سرگرم ہیں تاہم وہ اکثر سیاسی شخصیات، شوبز ستاروں اور اپنے ہم عصروں پر تنقیدی تبصروں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں اپنی جماعت کی میٹنگ میں انہوں نے اپنا معروف گانا ’اچیاں مجاجاں والی‘ گانا شروع کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ پروگرام کے اس لمحے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آئے اور متعدد افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کے غصے کے باوجود جواد احمد کا اہم بیان، ملک کے اہم ترین افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں بعض افراد نے اسے غیر سنجیدہ طرزِ عمل قرار دیا وہیں کچھ صارفین نے اسے محض تفریحی انداز سے تعبیر کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے گانے پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی آخری امید اور برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے اہم ترین پارٹی میٹنگ میں اپنے منشور کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈاکٹر سوہنی نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اب ملک گاتے گاتے ترقی کرے گا۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ ملک کا وزیراعظم کیا بنے گا جو آج تک اچھا گلوکار نہ بن سکا۔

ایک اور صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ جواد احمد نے بالآخر وہ کام کردیا جو پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہ کر سکا ورکر کنوینشن میں پارٹی کا منشور ’اچیاں مجاجاں والی آگئی‘ پیش کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی ایم ایف آج پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کی منظوری دیدے گا، وزیر خزانہ

بنگلہ دیش: انتخابات کے بعد سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، فخرالاسلام

ہنگو میں 100 سے زائد دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 3 کوہ پیما ہلاک، 10 لاپتا

معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا منفرد اقدام

ویڈیو

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

آئندہ بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ٹیکس ریلیف دینے کی تیاری، گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی