عالمی یومِ ماحولیات: پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا خواہاں، نائب وزیراعظم

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر موسمیاتی بحران سے نمٹنے اور ماحول کے تحفظ کے لیے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:ماحولیات کے عالمی دن پر مریم نواز کا پلاسٹک فری پنجاب اور شجرکاری کے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے اور سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، خشک سالی، شدید گرمی اور آبی دباؤ جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، تاہم ملک ان مشکلات کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے زیراہتمام راول جھیل میں صفائی مہم

انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی ترجیحات کا اہم حصہ بنا رہی ہے اور صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول کو ہر شہری کا بنیادی حق تسلیم کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی اثرات سے محفوظ رہائش، صاف توانائی کے فروغ اور ماحول دوست تعمیراتی طریقوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب