تپتی گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سے بچاؤ: ماہرینِ صحت کے تجویز کردہ 7 بہترین الیکٹرولائٹ مشروبات

جمعہ 5 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرمیوں کے مہینوں میں شدید اور طویل گرمی کے باعث جسم میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے اکثر لوگ ڈی ہائیڈریشن (پانی کی کمی) کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماہرینِ صحت نے بازار کے ڈبہ بند جوسز اور کاربونیٹڈ مشروبات (کولڈ ڈرنکس) کے بجائے الیکٹرولائٹ سے بھرپور قدرتی مشروبات کو ایک صحت بخش اور بہترین آپشن قرار دیا ہے۔

گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے اور جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درج ذیل 7 مشروبات انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں:

ناریل کا پانی

الیکٹرولائٹس سے بھرپور ایک قدرتی اور فرحت بخش مشروب ہے۔ اس کے صرف ایک کپ میں تقریباً 600 ملی گرام پوٹاشیم، 60 ملی گرام میگنیشیم اور 252 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جو گرم موسم میں جسم کو مؤثر طریقے سے ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

تربوز کا جوس

تربوز میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامن سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ غذائی اجزا نہ صرف الیکٹرولائٹس کی کمی کو پورا کرتے ہیں بلکہ ایسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی فراہم کرتے ہیں جو فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ گرمیوں میں تازہ تربوز کا جوس ایک بہترین ہائیڈریٹنگ مشروب ہے۔

لیموں کا شربت

لیموں کا شربت ہمیشہ سے گرمیوں کا ایک کلاسک اور ہر دلعزیز مشروب رہا ہے۔ تازہ لیموں کے رس کو پانی میں ملا کر اس میں ایک چٹکی سمندری نمک شامل کرنے سے الیکٹرولائٹ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو جسم کو پانی کی کمی سے بچاتی ہے۔

گھر کا بنا اسپورٹس ڈرنک

بازار کے ریڈی میڈ اسپورٹس ڈرنکس کے بجائے گھر پر ہی ایک صحت بخش مشروب تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے پانی میں تازہ مالٹے کا رس، ایک چٹکی سمندری نمک اور ایک چمچ شہد یا ایگیو سیرپ اچھی طرح مکس کرلیں۔

 یہ الیکٹرولائٹس کا قدرتی ذریعہ ہے جس میں بازار کے مشروبات کے مقابلے میں چینی انتہائی کم ہوتی ہے۔

کھیرے اور پودینے کا پانی

کھیرے میں پوٹاشیم اور میگنیشیم سمیت کئی اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جبکہ پودینہ اس میں ایک بہترین اور فرحت بخش ذائقہ شامل کرتا ہے۔ یہ ہائیڈریٹنگ ڈرنک گرمیوں کے تپتے دنوں میں آپ کو تروتازہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایلوویرا کا جوس

ایلوویرا (گوارپٹھا) کا جوس وٹامنز، منرلز اور امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ نظامِ ہضم کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق بغیر کسی اضافی چینی یا مصنوعی ذائقوں کے خالص ایلوویرا جوس کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

ہربل ٹی

الیکٹرولائٹ سے بھرپور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ہربل ٹی روایتی سمر ڈرنکس کا ایک بہترین اور فرحت بخش متبادل ثابت ہوسکتی ہے، جو جسم میں سیال مادوں کا توازن برقرار رکھنے میں بھرپور مدد فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے کا اسلام آباد سے بیجنگ براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کااعلان، تاریخ سامنے آگئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

فیفا ورلڈ کپ 2026: ویب سائٹ کی غلطی سے مفت جاری ہونے والے ٹکٹ منسوخ، شائقین سے پوری رقم کا مطالبہ

آسٹریلیا کے خلاف ہوم کنڈیشنز کا دفاع: پچز اپنی صوابدید اور فائدے کے مطابق بنانا ہر ٹیم کا حق ہے، شاہین شاہ آفریدی

آزاد کشمیر: ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال، سیاحوں کی واپسی شروع، سیاحتی صنعت کو نقصان کا خدشہ

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟